جمعه,  07 نومبر 2025ء
سوسائٹی انتظامیہ کیطرف پانی کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے: عمر انوار

اسلام آباد(سعد عباسی) صدر بلڈرز ایسوسی ایشن ایم سی اے عمر انوار نے کہا ہے کہ سوسائٹی انتظامیہ کیطرف سے رہائشیوں اور بلڈرز کیلئے پانی کی بندش بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ایسی ظالمانہ پالیسیاں سوسائٹی میں کی گئی سرمایہ کاری کیلئے خطرہ بن چکی ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے سے سوسائٹی کا پانی بند ہے اور ٹینکر بھی نہیں آنے دیا جارہا ہے،کمشنر راولپنڈی سوسائٹی کا فرانزک آڈٹ کروائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاپ سٹی میں پانی کی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرے میں رہائشیوں اور بلڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ برسوں قبل خریدے گئے آل ڈیوز کلئیر پلاٹوں پر اتنے بھاری ڈویلپمنٹ چارجز لگا دئیے گئے ہیں جو ان پلاٹوں کی آدھی قیمت کے برابر بنتے ہیں،ناجائز ڈیمانڈ پوری نا کرنے پر ہمارے پراجیکٹوں سے اسلحے کے زور پر ویگو ڈالوں پر مزدور اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب واقع سوسائٹی میں اسلحہ کے زور پر اتنی بدمعاشی وزیراعلی پنجاب اور اتھارٹیز کیلئے لمحۂ فکریہ ہے۔ پانی کی فراہمی کا نظام متضاد اور مکمل طور پر ناکافی ہے،رہائشی اور بلڈرز بار بار ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل کی درخواست کرنے پر مجبور ہیں۔میڈیا کی موجودگی میں کچھ دیر کے پانی کے ٹینکر آنے دیے اس کے بعد پھر بند کر دئیے ہیں۔سوسائٹی میں عوامی انفراسٹرکچر کی موجودہ حالت غیر معیاری اور نظرانداز ہے پارکس، مساجد، پارکنگ، کی جگہیں اور سٹریٹ لائٹنگ جیسی سہولیات نامکمل ہیں،سڑکوں کا نیٹورک ابتر حالت میں ہے۔

مزید پڑھیں: ایولان ہائوسنگ سوسائٹی کا عوام اور میڈیا کے ساتھ بڑا فراڈ: اربوں روپے ہڑپ کرنے والوں کے خلاف احتجاجی مہم کا اعلان

مزید خبریں