حافظ آباد(شوکت علی وٹو)ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال ہسپتال حافظ آباد میں بنیادی سہولتوں کے فقدان،ایمرجنسی میں ای سی جی کرنے کے لیے لگانے والی جیل تک نہیں، ایس کے انجیکشن نہیں ہے محمد اشرف سکنہ محلہ قادرآباد حافظ آباد شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا جسے اس کی فیملی علاج کے لیے فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال ایمرجنسی لے کر گیے جہاں محمد اشرف کو طبی امداد نہ مل سکی جس باعث مریض محمد اشرف جانبحق ہو گیا جانبحق کے قریبی عزیز کے مطابق ایمرجنسی میں ای سی جی کرنے کو جیل موجود نہ تھی، جان بچانے والا ایس، کے انجیکشن بھی نہ تھا جو باہر مارکیٹ سے نہ مل سکا،حکومت پنجاب جہاں دل کے مریضوں کو ادوایات گھروں میں پہنچا رہی ہے وہی ہارٹ اٹیک ہونے کی صورت میں مریض کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ضروری بنیادی چیزوں جیل، مشینیں، ایس کے انجیکشن کا سٹاک میں ہونا ضروری ہے محمد اشرف کے اہل خانہ کا کہنا ہے ہمارے ساتھ جو ہونا تھا ہو گیا، ڈی ایچ کیو میں واقع کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنا دی گئی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایمرجنسی میں تمام ضروری ادوایات و مشینری کا ہونا یقینی بنایا جائے، تاکہ آنے والے مریضوں کو طبی امداد مل سکے.











