اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دانچوہدری اعتزاز احسن کے 80ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں شرکت کی۔
سحر کامران نے اس موقع پر کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن ایک حقیقی لیجنڈ، علمی شخصیت، قانونی اور آئینی ماہر، اور انسانی حقوق کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی بھر جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور اصولی سیاست کے لیے خدمات انجام دی ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کی گندم خریداری پالیسی پیپلزپارٹی کے مؤقف کی جیت ہے، شرجیل میمن
تقریب #SZABISTIslamabad میں منعقد کی گئی، اور اس کے انعقاد پر شیہد بھٹو فاؤنڈیشن کے سی ای او آصف خان کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے علاوہ نوجوانوں اور طلبہ نے بھی شرکت کی اور چوہدری اعتزاز احسن کی زندگی اور ان کی خدمات سے متاثر ہونے کا موقع پایا۔ یہ موقع سیاسی حلقوں اور پارٹی کے لیے بھی یادگار رہا، جہاں چوہدری اعتزاز احسن کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کو سراہا گیا۔










