بدھ,  05 نومبر 2025ء
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کا بڑا حکم، پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جنہوں نے اسد قیصر، شبلی فراز، عمر ایوب اورعلی نوازاعوان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

عدالتی حکم کے مطابق متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو 11 نومبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 13 ملزمان گرفتار، کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد

ذرائع کے مطابق یہ مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا، جس میں پارٹی رہنماؤں پر اشتعال انگیزی اور امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے الزامات شامل ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو متعدد بار طلب کرنے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، جس کے باعث ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تمام ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، تاہم ان کی گرفتاری نہ ہونے سے کیس میں پیش رفت میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔

عدالت نے پولیس کو واضح ہدایت دی ہے کہ ملزمان کو ہرصورت گرفتارکرکے 11 نومبرکوعدالت میں پیش کیا جائے۔

مزید خبریں