بدھ,  05 نومبر 2025ء
پی ٹی آئی کا 27ویں آئینی ترمیم کو ہر سطح پر مسترد کرنے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پی ٹی آئی نے  27ویں آئینی ترمیم کو ہرسطح پر مسترد کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  ہوا ، جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی غور کیا گیا ۔اپوزیشن لیڈر کی فوری تعیناتی اور قومی اسمبلی و سینیٹ میں توازن کی ضرورت کا مطالبہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا،گورنر: استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے احمد چٹھہ اور بلال اعجاز کی بحالی کی منظوری دی،اس کے علاوہ سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے قرارداد بھی منظور کی گئی ۔

مزید خبریں