تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) امریکہ اسرائیل پر دبائو ڈال رہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں امدادی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور حماس کی پولیس کو نشانہ بنانا بند کرے۔
غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام نے بتایاکہ اسرائیل کے حماس پولیس کو نشانہ بنانے کے اقدامات سے امن و امان کی مکمل تباہی پٹی میں انسانی بحران کو نمایاں طور پر مزید خراب کر دے گی۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ کے ایک اور موغادیشو میں تبدیل ہونے کے بارے میں زیادہ سے زیادہ فکر مند ہیں۔ کیونکہ سکیورٹی کے خلا اور مایوسی نے مسلح گروہوں کے لیے امدادی ٹرکوں پر حملے کرنے اور ان ٹرکوں کو لوٹنے کے دروازے کھول دئے۔
مزیدپڑھیں:جعلی الیکشن کے نتیجہ میں حکومت بنانے والے ہائی جیکرز اور قبضہ گروپ ہیں، سراج الحق
امریکی حکام نے وضاحت کی کہ یہ صورت حال تشویش کا باعث ہے جس کے بارے میں امریکہ کی انتظامیہ کئی مہینوں سے اسرائیل کو خبردار کر رہی ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اسرائیلی حکومت کو اس بات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے کہ بعد از جنگ غزہ کا حکمران کون ہوگا۔