منگل,  04 نومبر 2025ء
اسلام آباد کی تاریخ کا شاندار ترین ولیمہ — راجہ حیدر جنجوعہ کی شادی کی تقریبات اختتام پذیر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)خادم درگاہ عالیہ حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار و باوا کلو سرکار مانسر کیمپ راجہ سرفراز اکرم کے بھتیجے اور راجہ ریاض جنجوعہ کے صاحبزادے راجہ حیدرجنجوعہ کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں اختتام پزید ہو گئیں، تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں، دعوت ولیمہ کی پُروقار تقریب اسلام آباد کی مارکی میں منعقد ہوئی مارکی کو خوبصورت روشنیوں، تازہ موسمی پھولوں اور روایتی اسلامی آرائش سے انتہائی دلکش انداز میں سجایا گیا تھا، تقریب کا ماحول نہایت پُرسکون، باادب اور محبت و اخلاص کی فضاء سے معمور تھا، یہ تقریب اسلام آباد کی تاریخ کے سب سے شاندار ولیموں میں شمار کی گئی، مہمانوں کی آمد پر راجہ سرفراز اکرم، راجہ ریاض جنجوعہ اور راجہ حیدر جنجوعہ نے خود پرتپاک استقبال کیا۔مہمانوں کی تواضع روایتی انداز میں کی گئی جبکہ دستر خوان پر لذیذ، متنوع اور اعلیٰ معیار کے کھانوں نے تقریب کو یادگار بنا دیا جس میںمختلف مکتبہ فکر کی اہم شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے،دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والوں میںگورنر خبیرپختونخوا فیصل کریم کنڈی،وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، خواجہ سعد رفیق،وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری،علی ڈار،انجم عقیل خان ،میاںمحمد سومرو، ابصار عالم، علی سرفراز، وی سی ایچ ای سی ڈاکٹر شہزاد خان،چوہدری تنویر،چوہدری عابد رضا،فواد چوہدری،چوہدری عمران الیاس،راجہ حنیف ایڈووکیٹ ،حامد نواز راجہ،عبداللہ گل،یاسر مہدی ،ضیاءاللہ شاہ،اے۔ آر۔ ناصر،فیصل چوہدری،ملک ابرار احمد،سید ذیشان نقوی، پیر صاحب گولڑہ شریف،چوہدری دانیال چوہدری رفعت چوہدری، یاسر عرفات مہدی، چوہدری مجید،راحت قدوسی، ظفر خان سپاری،چوہدری شاہزیب، برگیڈیئر آصف جنوعہ، راجہ امتیاز جنوجعہ، راجہ فائق جنجوعہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، فیصل چوہدری ایڈووکیٹ،سرور کھٹانہ،حافظ گلفراز،چوہدری شیراز ،فاضل چوہدری،چوہدری محمد یٰسین،ارشد گل،محسن خان،سہیل خان، عامر شہزاد خان، نعیم اعظم خان، فیاض پراچہ سہیل ملک، انور رضا، راجہ صابر،زبیر ببلو،عجب خان سلمان خیل، ڈاکٹر ناصر جمال، وسیم عباس، سردار نسیم، حاجی قیصر،عبداللہ جنوعہ، زمرد خان، ظفر کھوکھر،سردار حمزہ، محمد خالد، راجہ سہیل، اور آصف ارشاد سمیت دیگر شامل تھے،تقریب کے اختتام پر شرکائے محفل نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نو نویلی جوڑی کو ہمیشہ خوشیوں، کامیابیوں، محبت اور برکتوں سے نوازے۔اس تقریب کو شرکاء نے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اور شاندار ولیمہ قرار دیا، جس میں نہ صرف انتظامات مثالی تھے بلکہ مہمان نوازی اور ماحول نے بھی سب کے دل جیت لیے۔پوری تقریب میں نظم و ضبط، احترام اور محبت کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا، جو راجہ خاندان کی اعلیٰ روایات کا آئینہ دار تھا۔

مزید خبریں