منگل,  04 نومبر 2025ء
سپریم کورٹ کی کینٹین میں گیس سلنڈر کا دھماکا ، 4 افراد زخمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

دھماکے سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز گئی ، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

سکیورٹی اور امدادی اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے ، ٹیم نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دھماکے سے کینیٹین میں فرنیچر کو بھی نقصان پہنچا ، بار ایسوسی ایشن کے استقبالیہ کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کورٹ نمبر 6 بھی متاثر ہوئی ،دھماکے سے قبل جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس ملک شہزاد سماعت کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کو شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

متعلقہ حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکا اے سی گیس پلانٹ کی مرمت کےدوران ہوا، جس سے سپریم کورٹ کی عمارت لرز اٹھی۔ جس کے فوراً بعد وکلاء اور سپریم کورٹ کا عملہ عمارت کے باہر کھلی جگہ پر نکل آئے۔

مزید خبریں