منگل,  04 نومبر 2025ء
کراچی میں ایئر کراچی کے مینٹیننس اینڈ آپریشنز سینٹر کا افتتاح

کراچی(روشن پاکستان نیوز) 31 اکتوبر 2025 کو کراچی میں ایئر کراچی کے مینٹیننس اینڈ آپریشنز سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایئر کراچی کی کارپوریٹ شناخت، لوگو کے رنگ، طیاروں کی لِوری اور عملے کے یونیفارم کو خصوصی طور پر دکھایا گیا۔

اس موقع پر ایئر کراچی کے اعلیٰ حکام اور عملے نے شرکت کی اور سینٹر میں موجود جدید آلات اور سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ایئر کراچی کے نئے مینٹیننس سینٹر کا مقصد فضائی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا اور مسافروں کو محفوظ اور موثر پروازیں فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: شہری سے کروڑوں روپے کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کی مبینہ واردات

ایئر لائن حکام نے اس موقع پر کہا کہ نئے سینٹر سے نہ صرف دیکھ بھال کے عمل کو تیز کیا جائے گا بلکہ پروازوں کی حفاظت اور معیار کو بھی فروغ ملے گا۔

مزید خبریں