اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 62 ہزار کی حد عبور کر لی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پہلا سیشن شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 1169 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 802 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری کاروبار روز ہنڈریڈ انڈیکس نے 4 حدیں عبور کر لی تھیں ، کاروبار کے دوران 372 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 77 کے شیئرزمیں کمی ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: افغان طالبان رجیم پاکستان کے سامنے سرینڈر، مطالبات مان لئے
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ایک پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 280 روپے 90 پیسے ہو گئی۔











