اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قیمتوں میں مزید اضافے کے بعد چینی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ، مختلف شہروں کی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں بے بس نظر آ رہی ہے۔
کئی شہروں میں دکانداروں نے خود ساختہ قیمتیں بڑھائی ہیں ،اوپن مارکیٹ میں چینی سرکاری قیمت پر میسر نہیں جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
لاہور میں چینی 190 سے 220 ، پشاور شہر میں 210 ، کوئٹہ میں 185 ، راولپنڈی میں 190 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ،چینی کا سرکاری ریٹ 176 روپے فی کلو ہے تاہم کسی بھی جگہ سرکاری قیمت پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
فیصل آباد میں ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 20 سے 25 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ، سرکاری نرخ 175 ،مارکیٹ میں چینی 200 سے 210 روپے میں فروخت ہو رہی ہے
مزید پڑھیں: مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں، مہنگے داموں فروخت جاری
ریٹییلرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے ہے جبکہ ریٹیل میں 190 روپے اور ہول سیل سطح پر فی کلو قیمت 195 روپے ہے۔
حیدرآباد میں چینی کی 185 سے 190 روپے فی کلو فروخت جاری ہے جبکہ 50 کلو چینی کی بوری ہول سیل میں 9150 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ، اس کے علاوہ پشاورمیں چینی کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 10 روپے اضافے سے 210 سے 220 روپے ہو گئی ہے۔











