جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
کیا دبئی فری لانس ویزا کے لیے ڈگری ضروری ہے؟ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی
کیا دبئی فری لانس ویزا کے لیے ڈگری ضروری ہے؟ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں آزادانہ پیشہ ورانہ سرگرمی کے خواہشمند افراد کے لیے دبئی میں فری لانس ویزا حاصل کرنے کے طریقہ کار اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دبئی میں فری لانس ویزا کے تحت امیدوار اپنی مرضی کے کلائنٹس کے لیے کام کر سکتا ہے اور کسی کمپنی یا آجر کے تحت نہیں ہوتا، اس ویزا کے ذریعے بینک اکاؤنٹ کھولنا، رہائش ویزا حاصل کرنا اور دبئی کے کاروباری ماحول سے فائدہ اٹھانا ممکن ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرین ریزیڈینس ویزا کے لیے درخواست دہندہ سے بیچلرز ڈگری یا ڈپلومہ کے ساتھ پچھلے دو سال میں کم از کم 3 لاکھ 60 ہزار درہم سالانہ آمدنی یا مالی حیثیت کا ثبوت طلب کیا جا سکتا ہے۔

فری لانس پرمٹ کی لاگت مختلف فری زونز میں مختلف ہے اور یہ عموماً 7,500 درہم سے شروع ہوتی ہے، اس کے علاوہ ویزا پروسیسنگ، میڈیکل ٹیسٹ اور ایمریٹس آئی ڈی کے اخراجات بھی شامل ہیں، اگر درخواست بیرون ملک سے دی جائے تو فیس اور عمل کے مراحل مختلف ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں 2 سالہ ملازمت ویزا حاصل کرنے کا طریقہ

ماہرین کے مطابق فری لانس ویزا حاصل کرنے سے قبل یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ منتخب کردہ فری زون اس پیشے کے لیے اہل ہو۔ ساتھ ہی درخواست دہندگان کو اپنی ڈگری، تجربہ سرٹیفکیٹ، پورٹ فولیو اور مالی دستاویزات پہلے سے تیار رکھنی چاہئیں تاکہ منظوری کے عمل میں تاخیر نہ ہو۔

مزید خبریں