جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر اقدامات کئے ، بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا ، ترجمان پاک فوج

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی اور فتنہ الخوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہو گا۔

ایبٹ آباد میں اساتذہ اورطلبا سے نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کیلئے پرعزم ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاک افغان کشیدگی ، سکیورٹی صورتحال اورمعرکہ حق پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ نے فوج کو ایٹمی ہتھیاروں کو فوری ٹیسٹ کرنے کا حکم دے دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست میں اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ایبٹ آبادکی مختلف جامعات کے اساتذہ اور طلبا نے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اکرام اللہ نے کہا کہ وطن سے محبت کا صحیح استعارہ پاک فوج ہے، پاک فوج ہمیشہ محاذِ اول پر ہوتی ہے اور ہم شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اساٹذہ اور طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں۔

مزید خبریں