جمعه,  31 اکتوبر 2025ء
صارفین کے لیے اہم خبر! موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند
صارفین کے لیے اہم خبر! موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند

کوئٹہ (روشن پاکستان نیوز)  موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لئے بند کردی گئی ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو سروسز بند رکھنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئیں۔

ذرائع محکمہ داخلہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ سروسز صوبائی حکومت کی سفارش پر بند کی گئی ہیں، محکمہ داخلہ بلوچستان نے وفاقی حکومت کو سروسز بند رکھنے کے لیے مراسلہ ارسال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں موبائل ڈیٹا کا استعمال بڑھ گیا

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، معطلی کے دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ یہ فیصلہ امن و امان برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیا گیا ہے، انٹرنیٹ سروس 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے 24 گھنٹے تک بند رہے گی۔

مزید خبریں