جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کے نرخ میں گزشتہ روز اضافہ ہونے کے بعد ایک بار پھر کمی ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز سونا 3500 روپے مہنگا ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کے نرخ gold price میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔

آج سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 857 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں دس ڈالر کی کمی ہونے سے فی اونس سونا 3965 ڈالر کی سطح پر آ گیا، چاندی کی قیمت 5034 روپے فی تولہ برقرار ہے۔

مزید خبریں