جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
کچھ چیزوں پر اتفاق ہے، بہت سی پر ہوجائے گا، ٹرمپ کی شی جن پنگ سے ملاقات میں گفتگو

بوسان(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جنگ پنگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔

جنوبی کوریا کے دورے پر ہونے والی ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ  نے چینی صدر کو کہا کہ آپ سے دوبارہ مل کر خوشی ہوئی۔انہوں نے کہاکہ امید ہے ملاقات انتہائی کامیاب ہوگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے چین کے ساتھ آج ہی ڈٖیل ہوجائے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کچھ چیزوں پر اتفاق ہے، بہت سی چیزوں پر ہوجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین اورامریکا کو ایک دوسرے کا دوست اور پارٹنرہونا چاہئے، انہو ں نے کہا کہ ٹریڈ ڈیل کی بنیادی باتوں پر اتفاق ہوچکا ہے۔

چینی صدر نے کہا کہ ہم ہمیشہ ہر بات پر متفق نہیں ہوتے، یہ بالکل معمول کی بات ہے، ان کا کہنا تھا کہ معیشتوں کے درمیان اختلافات یا ٹکراؤ ہونا ایک عام عمل ہے۔

مزید پڑھیں: مودی کے زخم تازہ ہوگئے، ٹرمپ نے پھر پاک بھارت جنگ میں7 طیاروں کےگرنےکا ذکر چھیڑ دیا

چین نے دیگر عالمی تنازعات کے حل کے لیے امن مذاکرات کو بھی فروغ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ غزہ میں حالیہ جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کی شاندار کوششوں کو سراہتا ہوں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کی ترقی کے لیے ایک مثبت ماحول تشکیل دینا ضروری ہے،امریکا کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں تاکہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد قائم ہو سکے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں ایک ایسا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مسلسل جاری تجارتی جنگ کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے۔

مزید خبریں