جمعرات,  30 اکتوبر 2025ء
واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین کے مسئلے کا بہترین حل ثابت ہو گا

کیلیفورنیا(روشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کو درپیش موبائل اسٹوریج کے مسئلے کی پریشانی سے بچائے گا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر کو جلد میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جائے گا۔ جس کا مقصد اسمارٹ فونز کی اسٹوریج کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بہت زیادہ میسجز وصولی کا سامنا رہتا ہے۔ جن میں موجود ویڈیوز اور فوٹوز سے اسمارٹ فون کی اسٹوریج تیزی سے بھرنے لگتی ہے۔ تاہم واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اس مسئلے کا حل ثابت ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق نیو اسٹوریج مینجمنٹ نامی اس فیچر کے ذریعے صارفین ہر چیٹ کے بارے میں خود تعین کر سکیں گے۔ کہ کس کانٹیکٹ کے میسجز میں موجود میڈیا فائلز جیسے تصاویر، ویڈیو یا پی ڈی ایف فائلز فون میں محفوظ ہوں گے۔

یہ نیا فیچر ہر چیٹ کی کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں موجود ہو گا۔ اور اس فیچر سے صارفین براہ راست ہر چیٹ کے انفارمیشن پیج میں جا کر اسٹوریج کو مینج کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے صارفین اور کاروباری اداروں کے غیر جوابی پیغامات کی حد مقرر کر دی

اس فیچر کے براہ راست چیٹ کا حصہ بننے سے صارفین کے لیے بڑی میڈیا فائلز کو چیٹ سے باہر نکلے بغیر دیکھنے یا ڈیلیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں