منگل,  28 اکتوبر 2025ء
وزیر مملکت خزانہ و ریلوے سے جرمن سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی نے پیر کے روز وزارتِ خزانہ میں جرمنی کی سفیر برائے پاکستان، عزت مآب اِنا لاپیل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن جناب آرنو کرچوف اور اکنامک کونسلر محترمہ جینین روہور بھی موجود تھیں۔

ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت بلال کیانی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت معاشی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے برآمدات پر مبنی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم ایل 1 اور ایم ایل 3 ریلوے ٹریک منصوبوں میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ہنگری کے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل – وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی کی مبارکباد

محترمہ لاپیل نے بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو سراہا اور وزیر مملکت کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے قریبی رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید خبریں