منگل,  28 اکتوبر 2025ء
یومِ سیاہ کشمیر پر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کی تقریب، کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی

جدہ(روشن پاکستان نیوز) یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر جدہ میں پاکستان قونصلیٹ جنرل کی جانب سے ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر قونصل جنرل پاکستان خالد مجید اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا۔

قونصل جنرل خالد مجید نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہِ رگ ہے اور اس کی آزادی تک پاکستان کا عزم مضبوط رہے گا۔ انہوں نے پاکستان کی کمیونٹی، مقامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی سطح پر کشمیری حقوق کی حمایت کرنے والے حلقوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھی۔

اسلامی تعاون تنظیم میں پاکستان کے مستقل مندوب فواد احمد شیر نے اپنے خطاب میں عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھائے اور بھارت کے زیرِ تسلط کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا عزم اور حوصلہ قابلِ تحسین ہے اور پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت سازی: پیپلز پارٹی نے 24 گھنٹوں میں 27 ارکان کا ہدف مکمل کر لیا

یومِ سیاہ کشمیر کی یہ تقریب پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک موقع تھا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں اور عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کی اہمیت سے آگاہ کریں۔ اس موقع پر کمیونٹی کے مختلف افراد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کی۔

مزید خبریں