پیر,  27 اکتوبر 2025ء
عمرایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کا دفاع، سلمان اکرم راجہ میدان میں آگئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 سے عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔

ایک صحافی کے سوال پر انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی ٹکٹ دینے کے کچھ معاملات مقامی نوعیت کے ہوتے ہیں، جبکہ عمر ایوب کا حلقہ ملک کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمرایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطورسیاسی کارکن متحرک ہیں اورعلاقے کی سیاست میں ان کا کردارنمایاں ہے، اس لیے انہیں ٹکٹ دینا مکمل طور پر میرٹ پرمبنی فیصلہ ہے۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈا پور کا آفیشلی کوئی استعفیٰ نہیں آیا،گورنر: استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول ہوچکا ، پی ٹی آئی

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہیں کسی پر مسلط کیا گیا ہے، بلکہ وہ ایک مستحق سیاسی ورکر ہیں، ایک سوال کے جواب میں، کہ کیا عمر ایوب نے 9 مئی کیسز میں اپنی نااہلی تسلیم کرلی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس حوالے سے ان کی عمر ایوب یا ان کے وکیل سے کوئی بات نہیں ہوئی اس کے محرکات سے وہ واقف نہیں، اس لیے اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

مزید خبریں