پیر,  27 اکتوبر 2025ء
پی ایچ اے راولپنڈی پارکس کی خوبصورتی اور عوامی سہولیات میں مصروف

راولپنڈی(عرفان حیدر) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ اور خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ اے نے پارکس کی تزین و آرائش اور رنگ برنگے پھولوں سے سجاوٹ کا کام مکمل کیا ہے۔

پارکس میں لگائے گئے خوبصورت پھول اور سبز مناظر شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، اور لوگ شام کے اوقات میں مختلف پارکس کا رُخ کر کے بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ عوام کی حفاظت کے لیے پارکس میں بہترین سیکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ شہری بلا خوف و خطر تفریح کر سکیں۔

پی ایچ اے کا عملہ ہارٹیکلچر کے کام اور پھول پودوں کی دیکھ بھال میں دن رات محنت کر رہا ہے۔ احمد حسن رانجھا نے کہا کہ راولپنڈی کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے ساتھ عوام کو بہترین تفریحی ماحول فراہم کرنا ہمارا مقصد ہے، اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی شہر کے تاریخی لیاقت باغ کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے میں پی ایچ اے کی کاوشیں بھرپور انداز سے جاری

انہوں نے مزید کہا کہ پارکس کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے پی ایچ اے کا عملہ لگن سے اپنا کام سرانجام دے رہا ہے تاکہ شہری ایک محفوظ اور دلکش ماحول میں تفریح کر سکیں۔

مزید خبریں