پیر,  27 اکتوبر 2025ء
تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ کے اسکواڈ پر بم حملہ ، لیویز کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

تربت(روشن پاکستان نیوز) تربت  میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں لیویز فورس کے 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ تربت پریس کلب روڈ سے گزر رہا تھا کہ حملہ کیا گیا بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا ، ڈی سی کیچ حملے میں محفوظ رہے۔

مزید پڑھیں: باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

دھماکے میں اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید خبریں