پیر,  27 اکتوبر 2025ء
مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں، مہنگے داموں فروخت جاری

کراچی(روشن پاکستان نیوز) مختلف شہروں میں چینی کی قیمتیں سامنے آ گئیں، سرکاری قیمتوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔

کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، ریٹیل سطح پرچینی 185 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ہول سیل سطح پرچینی کی 180 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔

حیدر آباد میں بھی چینی کی قیمت sugar price میں پھر اضافہ ہونے لگا ہے، چند دنوں میں فی کلو چینی کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہو گیا ہے، عام دکانوں پر فی کلو چینی 185 سے 190 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی صدر سے ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ جاپان روانہ ہو گئے

حیدر آباد کی ہول سیل مارکیٹ میں بھی چینی کی 50 کلو کی بوری میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 50 کلو چینی کی بوری ہول سیل مارکیٹ میں 9150 روپے کی ہو گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پشاور میں پرچون کی سطح پر چینی کی فی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوا ہے، فی کلو چینی کی قیمت 200 سے بڑھ کر 210 روپے ہو گئی ہے، چینی کی 50 کلو بوری کی ہول سیل قیمت 9 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

فیصل آباد میں چینی کی قیمت میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 177 روپے سے 180 روپے ہو گئی ہے، عام مارکیٹ میں فی کلو چینی 200 سے 210 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

ملتان میں چند روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے، چینی کی سرکاری قیمت 177 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن عام مارکیٹ میں چینی 200 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں