پیر,  27 اکتوبر 2025ء
یوم سیاہ پر مظاہرے ، ریلیاں ، دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یکجہتی واک
یوم سیاہ پر مظاہرے ، ریلیاں ، دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یکجہتی واک

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے، لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔

صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، یوم سیاہ پر آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جس مییں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:صدر آصف زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت

اسلام آباد کی شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک پر کشمیر بنے گا پاکستان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا، شرکا نے عالمی برادری سے کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا۔

مزید خبریں