پیر,  27 اکتوبر 2025ء
خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد

پشاور(روشن پاکستان نیوز) نئی کابینہ کی تشکیل تک خیبر پختونخوا میں بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے آئی جی، چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں، اعلامیہ کے مطابق ہنگامی نوعیت کی تقرریاں یا تبادلے وزیراعلیٰ کی منظوری سے کیے جائیں گے۔

نئی بھرتیوں، پوسٹنگ اور تبادلوں کا جاری عمل بھی عارضی طور پر معطل رہے گا، اعلامیے کے مطابق اعلیٰ افسران کو پابندی سے متعلق احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ،عظمیٰ بخاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 1947سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا cm kpk نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔

سہیل آفریدی نے دنیا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے، بھارت کا ریاستی ظلم و ستم قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں