لاہور(روشن پاکستان نیوز )پاکستان ریلویز کے قلیوں کی سنی گئی،25 سال بعد لاہور ریلوے اسٹیشن کے قلیوں کو ٹھیکیداری نظام سے نجات مل گئی، ڈویژنل کمرشل آفیسر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے 400 سے زائد رجسٹرڈ قلی اب آزادانہ کام کر سکیں گے۔
ٹھیکیداری نظام کے تحت قلیوں کو فی مسافر اجرت کا 30 فیصد تک کمیشن ٹھیکیدار کو دینا ہوتا تھا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے کے بعد اب قلی کمیشن اور ٹھیکیداری پابندیوں کے بغیر کام کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: لاہور سے راولپنڈی ہائی اسپیڈ ریلوے منصوبہ، بڑی پیشرفت
قلیوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا فریٹ رکا نہیں ہوا وہاں سے پیسے آ رہے ہیں،ریلوے کا کون سا منصوبہ مکمل ہوا جو وزیر اعظم کے پاس جاکر پیسے مانگوں۔
جتنے نئے منصوبے لائوں گا وزیر اعظم ان منصوبوں کو مکمل کریں گے،میری کوشش ہے کہ مسافر کو کوالٹی فوڈ ملے،ساری انکوائریز ہمارے پاس پڑی ہیں۔











