اتوار,  26 اکتوبر 2025ء
چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ بنا لیا

بیجنگ (روشن پاکستان نیوز): چین نے دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک کارگو شپ متعارف کرا دیا ہے اور اس طرح ایک بار پھر ٹیکنالوجی اور صنعت سازی میں دنیا پر اپنی دھاک بٹھا دی۔

ایندھن کے بغیر، صرف بجلی سے چلنے والا یہ ’’گرین شپ‘‘ جدید لیتھیئم بیٹری سسٹم سے لیس ہے، جو ایک بار چارج ہونے پر ہزاروں میل کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ جہاز 10 ہزار ٹن تک کا سامان آسانی سے لے جا سکتا ہے اور اس وزن کے لحاظ سے بھی یہ دنیا کا پہلا الیکٹرک بحری جہاز ہے، یہ منصوبہ کاربن اخراج میں نمایاں کمی اور دریائی تجارت کو ماحولیاتی و ڈیجیٹل انقلاب کی نئی سمت دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور چینی صدر کی آئندہ ہفتے ملاقات متوقع، تجارتی تعلقات پر بات چیت کا امکان

چینی میڈیا کے مطابق اس جہاز کا نام ’گیژوبا‘ (Gezhouba) رکھا گیا ہے۔ یہ تقریباً 130 میٹر لمبا ہے اور 13,000 ٹن سے زیادہ مال برداری کی صلاحیت رکھتا ہے، اور 12 لیتھیئم بیٹری یونٹس سے چلتا ہے، جن کی کل توانائی کی گنجائش 24,000 کلو واٹ گھنٹے ہے۔

ہر سال اس جہاز سے متوقع طور پر 617 ٹن ایندھن کی بچت ہوگی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 2,052 ٹن کی کمی واقع ہوگی۔

مزید خبریں