واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگر ممالک کارروائی کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں موجود یرغمالیوں کی واپسی کے حوالےسے اگلے 48 گھنٹوں میں پیشرفت پر گہری نظر رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حماس نے یرغمالیوں کی لاشیں واپس نہ کیں تو امن معاہدے میں شامل دیگرممالک کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا جاتے ہوئے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کے دوران امیر قطر سے ملاقات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ضرورت پڑی تو قطر غزہ میں امن فوج بھیجنےکو تیار ہے۔
مزید پڑھیں: ایک تصویر ہزار لفظ! برطانیہ میں بڑھتی غربت نے فلاحی ریاست کا چہرہ کیسے بدلا؟











