هفته,  25 اکتوبر 2025ء
ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم، 5 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

گوجرانوالہ(روشن پاکستان نیوز) حافظ آباد روڈ پر قلعہ دیوان سنگھ کے قریب ٹرک اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے Accident میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد میں 13 سالہ اذان علی، رخسانہ، نصرت، امجد پرویز اور جبران شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے، زخمیوں میں شبانہ، مجیدہ، آمنہ اور انعم شامل ہیں، ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں: دریائے سوات حادثہ، عینی شاہدین نے دل دہلا دینے والا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بہن بھائی بھی شامل ہیں،حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے صبح 3 بج کر 58 منٹ پر پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کا تعلق مختار کالونی جناح روڈ گوجرانوالہ سے بتایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں