جمعرات,  23 اکتوبر 2025ء
سحر کامران کا مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی سحر کامران نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی جمہوری خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کے خلاف بہادری، ثابت قدمی اور قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ وہ پاکستان میں جمہوریت، حریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت ہیں جنہیں ملکی تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

مزید پڑھیں: سحر کامران کا پی ٹی وی میں تنخواہوں کے فرق، احتساب اور مالی شفافیت نہ ہونے پر شدید احتجاج

انہوں نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو نے سخت ترین حالات میں بھی آمریت کے آگے سر نہیں جھکایا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے بے مثال جرات و حوصلے کا مظاہرہ کیا۔ وہ نہ صرف قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وفادار شریکِ حیات اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظیم والدہ تھیں بلکہ وہ مساوات، انصاف اور آزادی کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہیں۔

سحر کامران نے مزید کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی سیاسی جدوجہد، قربانیاں اور عزم آج بھی پاکستانی خواتین سمیت پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، جو ناانصافی کے خلاف ڈٹ جانے اور دیانت داری سے عوام کی خدمت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مادرِ جمہوریت کے مشن کو جاری رکھیں گی، تاکہ جمہوریت کو مضبوط بنایا جا سکے، عوامی حقوق کا تحفظ یقینی ہو، اور پاکستان کو ایک ترقی پسند، پرامن اور مساوات پر مبنی ملک بنایا جا سکے۔

مزید خبریں