اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے راتوں رات باقی پارٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے، ہماری درخواست کا فیصلہ پیر پر ڈال دیا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری سیٹس ہیں ہمیں واپس مل جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کل حلف اٹھالیا وہ آئین اور قانون کے مطابق ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان میانوالی سے الیکشن لڑکروزیراعظم کا حلف اٹھائیں گےفیصل جاوید کا دعویٰ
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ اسمبلی نامکمل ہے جب تک ہمیں مخصوص نشستیں نہیں دی جاتیں، ہماری 33 سیٹیں ہیں جو یہاں بنتی ہیں وہ سیٹیں ہمیں یہاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ممبر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑنا چاہے تو وہ کیسے لڑے گا؟ الیکشن کمیشن نے راتوں رات باقی پارٹیوں کے نوٹیفکیشن جاری کیے، ہماری درخواست کا فیصلہ نہ کل کیا نہ آج، فیصلہ پیر پر ڈال دیا۔
عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ حوصلہ ہے تو اسپکر کو کہیں رولنگ دیں کہ اسلم اقبال کو آنے دیا جائے۔