بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
پنجاب حکومت کا ہنرمند نوجوانوں کیلئے مریم نواز فری پرواز کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے اور ہنرمند نوجوانوں کے لیے مریم نواز فری پرواز کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیور شپ ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہنرمند پروگرام کے تحت چند ماہ میں 1لاکھ 80 ہزار سے زائد نوجوانوں کی ٹریننگ مکمل کی گئی۔ 75ہزار سے زائد ہنرمند نوجوان برسر روزگار ہوئے،  15ہزار انٹرنیشنل اداروں میں روزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ٹیوٹا اداروں سے ٹریننگ حاصل کرنے والے ساڑھے 27 ہزار سے زائد نوجوان برسرروزگار ہوئے۔ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل اداروں سے 45 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ  پنجاب میں ٹیکنیکل ٹریننگ میں گزشتہ 5 سال کی نسبت 21 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صنعتی ترقی کے لیے انڈسٹری کا نیا سروے کرانے اور  ہنرمندنو جوانوں کے لیے مریم نواز فری پرواز کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: فنڈز ختم، مہم بند؟ عالمی ادارہ صحت کی خطرناک وارننگ سامنے آگئی

بریفنگ میں کہا گیا کہ  ”میں ڈیجیٹل“کے تحت 3ہزار دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کے لیے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔ پہلے مرحلے میں بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالا، لودھراں اور  فیصل آباد کی دیہی خواتین کوٹریننگ دی جائےگی۔ یکم اپریل 2026 تک 2100سے زائد دیہی خواتین کی آئی ٹی ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید خبریں