بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 31 اکتوبرکوجاری کرنے کا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہیں 31 تاریخ کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ماہ اکتوبر کی ادائیگیاں معمول سے قبل کی جائیں گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یکم اور2 نومبرکوہفتہ واراور سرکاری تعطیلات ہونے کی وجہ سے تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی 31 اکتوبرکویقینی بنائی جائے گی۔

تمام محکموں کے اکاؤنٹنٹ جنرل اورضلعی اکاؤنٹس دفاترکواس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیپ بال کونسل کے زیر اہتمام انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد، پنجاب یونیورسٹی فاتح قرار

صوبائی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے تنخواہوں اور پنشنز کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ملازم کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مزید خبریں