بدھ,  22 اکتوبر 2025ء
انصاف تک رسائی مزید آسان ، سپریم کورٹ نے عوامی پورٹل کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔

پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے: احکامات جاری

پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔

ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔

مزید خبریں