منگل,  21 اکتوبر 2025ء
زیور اسٹور مالک نے اپنی مصنوعی آنکھ میں دو قیراط کا ہیرہ نصب کروا دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی ریاست الابام کے زیور اسٹور مالک سلیٹر جونز نے اپنی مصنوعی آنکھ میں دو قیراط کا ہیرہ نصب کروا دیا، جو بظاہر دنیا کی سب سے مہنگی اور منفرد مصنوعی آنکھ بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جونز کی دائیں آنکھ ایک بیماری کے باعث ضائع ہو گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنی نئی مصنوعی آنکھ کو صرف ایک طبی ضرورت کے طور پر نہیں بلکہ ایک فن پارے کی طرح منفرد اور پرکشش بنائیں گے۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے معروف مصنوعی آنکھ بنانے والے ماہر جان لِم سے رابطہ کیا، جنہوں نے چھ ہفتوں کی محنت کے بعد یہ خاص آنکھ تیار کی۔ جونز کے مطابق یہ ہیرہ نہ صرف آنکھ کو جمالیاتی خوبصورتی فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے ان کی شناخت اور تخلیقی سوچ بھی اجاگر ہوتی ہے۔

سلیٹر جونز نے کہا کہ میں نے اپنی آنکھ کھو دی، لیکن یہ ہیرہ میری زندگی میں ایک نئی روشنی لے آیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلہ؛ بنگلادیش نے سری لنکا کو دلچسپ مقابلےکے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ڈاکٹر جان لِم نے اس منفرد آنکھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تقریباً 10,000 مصنوعی آنکھیں بنائی ہیں، لیکن یہ سب سے قیمتی اور منفرد آنکھ ہے جس میں حقیقی ہیرے کا استعمال ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر جونز کی ہیرے والی آنکھ نے کافی توجہ حاصل کی، جہاں ایک طرف صارفین نے ان کی تخلیقی سوچ کی تعریف کی ہے، وہیں بعض افراد نے حفاظتی خدشات کا بھی اظہار کیا ہے کیونکہ حقیقی ہیرے کا انسانی آنکھ کے قریب ہونا ممکنہ خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

مزید خبریں