منگل,  21 اکتوبر 2025ء
امریکی صدر نے چین کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے اوائل میں چین کا دورہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 2026 کے اوائل میں چین کا دورہ کروں گا۔ چین اس وقت 50 فیصد سے زائد ٹیرف ادا کر رہا ہے۔ اور چینی جہازوں کے پرزے ہم بناتے ہیں۔ لیکن اگر معاہدہ نہ ہوا تو پرزے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ معاہدہ نہ ہو ا تو 157 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔ اور معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں چین کے ساتھ کاروبار نہیں ہو گا۔ تاہم چین کے ساتھ منصفانہ تجارتی معاہدہ متوقع ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ہم منصب سے ملاقات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے جنوبی کوریا میں ملاقات کروں گا۔ چین نے امریکہ کا احترام کیا ہے۔ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا علوی سے چینی وفد کی ملاقات، پاک چین ابلاغی اور سفارتی شراکت کا نیا دور شروع

انہوں نے کہا کہ میں نے 8 ماہ میں 8 جنگیں رکوائیں جو کوئی اور نہیں کر سکا۔ جبکہ اب روس اور یوکرین کی جنگ روکنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

مزید خبریں