اسلام آباد(رروشن پاکستان نیوز) واٹس ایپ نے صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے جواب نہ ملنے والے پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ اسپام اور غیر ضروری پیغامات کو روکا جا سکے۔
واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین اور کاروباری اداروں کے صرف ان پیغامات کو محدود کیا جائے گا جن کا جواب نہیں دیا گیا، جب کوئی صارف یا کاروباری ادارہ اس حد کے قریب پہنچے گا تو ایپ انہیں وارننگ دے گی تاکہ پیغامات بھیجنے سے بلاک ہونے سے بچا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ابھی تک اس حد کی واضح تعداد کا اعلان نہیں کیا ہے، کیونکہ واٹس ایپ مختلف حدود پر تجربات کر رہی ہے، ابتدائی تجربے آنے والے ہفتوں میں متعدد ممالک میں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ایسا فیچر جو واٹس ایپ کو ہمیشہ کیلئے بدل دے گا!
واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ یہ کنٹرول خاص طور پر ان صارفین اور کاروباری اداروں کے لیے ہیں جو زیادہ پیغامات بھیج کر اسپام کرتے ہیں، تاکہ دیگر صارفین کو غیر ضروری پیغامات سے بچایا جا سکے۔