پیر,  20 اکتوبر 2025ء
سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں دو دن میں بڑی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں دو دن میں ہزاروں روپے کی کمی ہو گئی۔

آج سونے کے نرخ میں 1400 روپے فی تولہ کمی ہوئی، گزشتہ کاروباری دن سونے کی قیمت gold price میں 10 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔ دو کاروباری دن کے دوران سونے کے نرخ میں 1200 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔

10 گرام سونے کے نرخ میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: سونا آج بھی 2100 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی اونس سونا 4235 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے لیکن دو دن کے دوران سونے کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے۔

مزید خبریں