کراچی(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ہے ، دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ، جس کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1412 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 218 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار میں مثبت رجحان رہا تھا ، کاروبار میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کا اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: سپر ٹائیفون راگاسا کے پیش نظر چین کے 10 شہروں میں اسکول، کاروبار بند
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔