تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران نے کہا ہے کہ اس کے ایٹمی پروگرام سے متعلق دنیا سے کیے جانے والے 10 سالہ معاہدے کا وقت پورا ہو چکا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ 2015 کے ایٹمی معاہدے کی تمام شقیں ہفتے کے روز ختم ہو چکی ہیں اور اب ایران اس معاہدے کا پابند نہیں ہے تاہم ایران سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں مشترکہ جامع پلان آف ایکشن معاہدے میں ایران، امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس اور چین شامل تھے۔
اس 10 سالہ معاہدے کے تحت ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر رضامند ہوگیا تھا جبکہ ایران پر عائد بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں ختم کر دی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: ایران نے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے
بعد ازاں امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پچھلے دور میں 2018 میں اس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔