بدھ,  15 اکتوبر 2025ء
باجوڑ میں وزیرِ مملکت مبارک زیب خان کے گھر پر دستی بم سے حملہ

باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) وزیرِ مملکت و رکنِ قومی اسمبلی مبارک زیب خان کے گھر پرنامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق حملے میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ گھر کے احاطے میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس حکام کے مطابق حملہ رات گئے نامعلوم افراد کی جانب سے کیا گیا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق پولیس اسکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: تھانہ دھمیال کے علاقے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، خطرناک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

ڈی پی او باجوڑ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دستی بم کے ٹکڑے اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں، جنہیں فرانزک تجزیے کے لیے بھجوایا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ مبارک زیب خان کے گھر پرہونے والا تیسرا حملہ ہے اس سے قبل بھی دو مواقع پران کی رہائش گاہ کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا تھا۔

مزید خبریں