بدھ,  15 اکتوبر 2025ء
افغان طالبان رجیم کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کیلئے سیز فائر کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  افغان طالبان رجیم کی درخواست پر دونوں کی باہمی رضامندی سے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی درخواست پر دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے اگلے 48 کے لیے عارضی طور پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیز فائر کا فیصلہ آج شام 6 بجے سے کیا گیا ہے۔

اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کُرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج کا بھرپورجواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ کردیں

بدھ کو بھی افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔ پاک فوج نے چمن سیکٹر میں مؤثر جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

اسپن بولدک میں مارٹر اور ٹینکوں سے افغان طالبان کیخلاف کارروائی کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

مزید خبریں