پیر,  13 اکتوبر 2025ء
امریکی صدر کے خطاب کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی

یروشلم(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں تاریخی خطاب کے دوران شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی۔

امریکی صدر جب مشرقِ وسطیٰ میں امن منصوبے اوراسرائیل کی سیکیورٹی کے حوالے سے گفتگو کررہے تھے تو حزبِ اختلاف کے ایک رکن پارلیمنٹ نے احتجاجاً شور شرابہ شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق رکن پارلیمنٹ نے صدرٹرمپ کی جانب بڑھنے کی کوشش کی، جس پرسیکیورٹی عملے نے فوری طور پرمداخلت کی اوراحتجاجی رکن کو ہال سے باہرلے جایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری جنگ کو ختم کرانے کی کوشش کروں گا: ٹرمپ

واقعے کے باعث اجلاس کچھ دیر کے لیے معطل رہا، تاہم بعد ازاں صدرٹرمپ نے اپنا خطاب مکمل کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکا کے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واقعے پراسرائیلی وزیرِاعظم اورامریکی وفد نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حصہ ہے مگرپارلیمانی ضابطوں کی خلاف ورزی کسی طور قابلِ قبول نہیں، سیکیورٹی اداروں نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

مزید خبریں