پیر,  13 اکتوبر 2025ء
حج پر جانے کے خواہشمندوں کیلئے اب بھی بہترین موقع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حج پر جانے کے خواہشمندوں کے لئے اب بھی موقع موجود ہے، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بکنگ جاری ہے۔

پرائیویٹ حج اسکیم ( hajj ) کے تحت بکنگ میں چار دن باقی رہ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق 17 اکتوبر کی شب وزارت کا پورٹل بند کردیا جائے گا جس کے بعد مزید بکنگ نہیں ہو سکے گی۔

پرائیویٹ حج اسکیم میں اب بھی 16 ہزار نشستیں باقی ہیں، اس اسکیم کے تحت 44 ہزارعازمین کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے،وزارت حج سعودی عرب کے احکامات کے تحت اس اسکیم کی مدت میں اضافہ ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حج کیلئے اپلائی کرنیوالے 3 لاکھ افراد کا ڈیٹا ڈارک ویب پر آگیا، چیئرمین پی ٹی اے کا انکشاف

اس معاملے پر وزارت مذہبی امور حج بکنگ میں تیزی کے لئے پرائیویٹ آپریٹرزکو تحریری ہدایت بھی جاری کر چکی ہے۔ پچیس دنوں میں صرف 23 ہزار عازمین کی بکنگ کی گئی ہے۔

گزشتہ برس رہ جانے والے 21 ہزار 654 عازمین کو بھی اس بار حج پربھجوایا جائے گا۔

مزید خبریں