اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ویمنز ورلڈ کپ #کے لیگ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت نے پہلے کھیل کر 330رنز بنائے،آسٹریلیا نے331رنز کا ہدف ایک اوور پہلے حاصل کیا،کپتان الیسا ہیلی 142رن بنا کر نمایاں رہیں،پیری نے ناقابل شکست47رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے شری3،امنجوت کور اور دیپتی شرما نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان ہے،انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب ایونٹ میں پاکستان وویمنز ٹیم کے 4 میچ باقی ہیں،پاکستان وویمنز ٹیم نے کولمبو کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی ، بارش کے باعث نائٹ ٹریننگ سیشن صرف 2گھنٹے جاری رہا۔
کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کی مختلف مشقیں کرائی گئیں،خواتین کھلاڑیوں نے بیٹنگ،باولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور ٹریننگ کی۔
مزید پڑھیں: بھارت کے بیانات اس بات کی شہادت ہے وہ دوبارہ کوئی ایڈونچر کرے گا: وزیردفاع
خواتین کھلاڑیوں کو کوچز نےبیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ بہتر کرنے کے لئے گائیڈ لائنز دیں،پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پانچویں میچ میں پاکستان وویمنز اور نیوزی لینڈ وویمنز 18 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی،پاکستان وویمنز ایونٹ میں اپنا چھٹا میچ 21 اکتوبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ٹیم اپنا ساتواں وآخری میچ 24 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔