هفته,  11 اکتوبر 2025ء
ڈی آئی خان: ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں ہلاک، مقابلے میں 7 پولیس اہلکارشہید

ڈی آئی خان(روشن پاکستان نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کرنے والے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا جبکہ مقابلے میں 7 پولیس اہلکاروں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔

ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان نے بتایا کہ پولیس ٹریننگ اسکول میں آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حصہ لیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 اہلکار شہید ہوئے جبکہ خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان پر دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

اسپتال ڈائریکٹر نے بتایا کہ 13 زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ٹراما سینٹر لایا گیا۔

ڈی جی پبلک ریلیشنز کے پی نے بتایا کہ حملے کے وقت 200 پولیس جوان اور ریکروٹس کو ریسکیو کیا گیا، آپریشن میں ٹریننگ اسکول اور نادرا آفس کو کلیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات تقریباً ساڑھے 8 بجے پولیس ٹریننگ اسکول ڈی آئی خان پر خودکش حملہ کیا تھا۔

مزید خبریں