اتوار,  12 اکتوبر 2025ء
شاہد کپور کا خاندان پاکستان کے کس شہر میں رہائش پذیر تھا ؟ والد پنکج کپور کا انکشاف

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بالی وڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہد کپور کے آبائی خاندان کے  پاکستان سے منسلک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

اداکار شاہد کپور  سینئر اداکار  پنکج کپور اور ​​اداکارہ و کلاسیکی رقاصہ نیلما عظیم کے بیٹے ہیں۔

حال ہی میں شاہد کپور کے والد اور سینئر اداکار پنکج کپور نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران   اپنے خاندان کے پاکستانی پس منظر  سے متعلق انکشاف کیا۔

پنکج  کپور نے بتایا کہ ’میرے دادا گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر تھے،  ان کی ملازمت کا مقام تبدیل ہوتا رہتا تھا، ہمیں بتایا گیا  کہ ہمارے دادا پاکستان کے پنجاب کے شہر میں رہائش پذیر تھے،  اس وقت حافظ آباد میں کپور خاندان  مشترکہ طور پر رہتا تھا،  میرے دادا  بھی وہیں رہائش پذیر تھے چونکہ   تقسیم کے وقت ہمارا خاندان  بھارت کے حصے میں ہی مقیم  تھا اس لیے  کسی کو بھی ہجرت نہیں کرنا پڑی‘۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کو اسکول سے کیوں نکالا گیا تھا؟ دبنگ اداکار نے سارا قصہ سنا دیا

سینئر اداکار نے اپنے والد شری آنند پرکاش کپور سے متعلق بتایاکہ  میرے والد تقسیم سے قبل  لاہور کے ایف سی کالج میں پڑھتے تھے، اپنے وقت کے  وہ ایک بہت اچھے اسپیکر  رہ چکے ہیں، بعد ازاں وہ  ایک  کالج  میں ہیڈ آف انگلش ڈپارٹ  رہے اور  پروفیسر ریٹائر ہوئے۔

پنکج کپور کے مطابق اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کےباوجود والد نے  9 کلاس تک  مجھ پر پڑھائی کیلئے کوئی زبردستی نہیں کی،  میرے والد کا ماننا تھاکہ ایک بچے کو 12 سال کی عمر تک دباؤ نہیں دینا چاہیے،  اس عمر تک وہ ایک پھول کی مانند ہو تا ہے۔

مزید خبریں