جمعرات,  09 اکتوبر 2025ء
علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے: گورنر کے پی

پشاور(روشن پاکستان نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور  میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران  صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔

اس موقع پر  گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں ، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ’نیو نارمل‘ کا مقابلہ نئے، تیز اور مؤثر جوابی نارمل سےکیا جائیگا: کورکمانڈرزکانفرنس

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل پراپوزیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پرغورہوگا۔

مزید خبریں