جمعرات,  09 اکتوبر 2025ء
بھارت کو ایک اور دھچکا ، برطانوی وزیراعظم کا ویزا قوانین میں نرمی سے انکار
برطانیہ-بھارت تعلقات اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا دورہ

ممبئی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور دھچکا لگ گیا ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹامر آج 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچے ہیں جہاں گورنر اور وزیراعلیٰ مہاراشٹرا نے ان کا استقبال کیا۔

برطانوی وزیراعظم کے اس دورے میں برطانوی کاروباری افراد کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے ، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر ممبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریںگے۔

بھارت پہنچنے سے قبل ویزا پالیسی کے حوالے سےصحافیوں کے سوالات پر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ ویزا معاہدے کی طرف نہیں بڑھے گا اور موجودہ قوانین لاگو رہیں گے۔

مزید پڑھیں: برطانیہ کا وہ ایئرپورٹ جس نے دنیا کو “مے ڈے” کہنا سکھایا، 67 سال سے کیوں بند ہے؟ حیرت انگیز حقائق

کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ویزوں کا معاملہ اس منصوبے کا حصہ نہیں اور ہم پہلے سے طے شدہ تجارتی معاہدے سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں۔

مزید خبریں