پیر,  22  ستمبر 2025ء
پاکستان کی نئی حکومت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے بااختیار بنایا جائے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)امریکی سینیٹرکرس وان ہولن نے کہاہے کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹرکرس وان ہولن نے پاکستانی سفیر مسعود خان کو ملک میں بننے والی نئی حکومت سے متعلق خط لکھا۔
امریکی سینیٹر نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان کے معاشی اور سکیورٹی چیلنجز کے لیے مشکل لیکن ضروری فیصلے کرنے کے لیے پاکستانی عوام کی حمایت کے ساتھ ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ نئی حکومت کو پاکستان کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے بااختیار بنایا جائے۔

مزیدپڑھیں:نیشنل پریس کلب کے سالانہ انتخابات،الیکشن کمیٹی تشکیل

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کو دھاندلی اور انتخابی مداخلت کے الزامات کی مکمل چھان بین کرنی چاہیے۔اس کے علاوہ امریکی سینیٹر نے انتخابات میں بھرپور حصہ لینے پر پاکستانی عوام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید خبریں